Image result for ali zafar new song psl 2020

پاکستان کے ہر دل عزیز معروف گلو کار علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کےگانے کی ویڈیو  شئیر کی جو 22 سیکینڈ پر مبنی ہے۔
Little warm up before recording the Dhols. Jo maza “live” mein hai. Jo maza life hai. Enjoy kerein. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/HBFpK9rv76
— Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2020
ویڈیو میں علی ظفر کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ترانے کے بنانے سے پہلے تھوڑا ’وارم اپ‘ ہونا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا استعمال بھی کیا۔
علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کا ان آفیشل گانا گانے کی  تیاری شروع کر دی
یاد رہے کہ علی ظفر نے ایک پروگرام میں عوام کی ڈیمانڈ پر بنائے گئے پی ایس ایل 5 کے ترانے سے متعلق کہا ہے کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا، بڑے کم وقت میں گانا تیار کیا ہے۔
علی ظفرنے کہا کہ میرا نیا گانا سب کے لیے سرپرائز ہوگا ، اب پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے میرا یہ نیا گانا بھی سب کو پسند آئے گا، اب ڈانس چیلنج شروع ہونے والا ہے۔
گلوکارعلی ظفر نے پی ایس ایل کا پرانا گانا جو انہوں نے گایا تھا اُس کا ذکر کیا اور کہا کہ  ’’سیٹی بجے گی‘‘ گانا بہت ہی ہٹ گیا تھا۔
Image result for ali zafar new song psl 2020
علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستانی عوام مشترکہ طور پر یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔
گزشتہ روز قبل پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطیوں کا غصہ علی عظمت نے علی ظفر پر نکالا تھا جس کا جواب انتہائی مزاحیہ انداز میں علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا تھا۔
واضح رہے کہ علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل کے  ترانے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔